مہر خبررساں ایجنسی نے شامی صوبے حسکہ کے جنوبی شہر الشدادی سے مقامی ذرائع کے حوالے سے خبر دی ہے کہ امریکی فوجی اڈے میں متعدد دھماکوں کی خبریں ہیں۔ واقعے کی تفصیلات سامنے نہیں آئی ہیں۔
امریکی افواج نے خبروں کو سینسر کرنا شروع کیا ہے تاہم مشرقی شام میں مقامی صارفین نے ٹویٹر پر امریکی اڈوں کے اندر متعدد دھماکوں کی آواز کی تصدیق کی ہے۔
مغربی ممالک کے ذرائع ابلاغ نے متضاد خبریں شائع کرتے ہوئے لکھا ہے کہ امریکی قیادت میں فوجی اتحاد نے داعش کے خلاف کاروائی کے لئے مشقیں شروع کی ہیں۔
شام میں غیر قانونی امریکی اڈوں پر حملوں میں حالیہ مہینوں میں تیزی آئی ہے۔ مشرقی شام میں امریکی سینٹرل کمانڈ نے اعلان کیا ہے کہ مشرقی شام میں ملک کے فوجی اڈے پر دو راکٹ داغے گئے تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔
حسکہ اور شام کے دوسرے شمالی علاقوں میں امریکی افواج اور سیرین ڈیموکریٹک فورسز کے نام سے جانی جانے والی ملیشیاؤں کے زیر قبضہ علاقوں میں قابضین اور ملیشیاؤں کے خلاف ہمیشہ شامی شہریوں کی موجودگی اور دہشت گردانہ کارروائیوں کے خلاف مظاہرے ہوتے رہے ہیں۔
شامی حکومت نے متعدد مرتبہ اس بات پر تاکید کی ہے کہ شام کے مشرقی اور شمال مشرقی علاقوں میں ان ملیشیاؤں اور امریکیوں کا مقصد تیل کی لوٹ مار کے علاوہ کچھ نہیں ہے۔
آپ کا تبصرہ